۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
فیس بک

حوزہ/فیس بُک انتظامیہ نے ایران کے معروف نیوز ایجنسی "حوزہ نیوز ایجنسی اردو" کا آفیشل پیج بلاک کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیس بُک انتظامیہ نے ایران کے معروف نیوز ایجنسی "حوزہ نیوز ایجنسی اردو" کا آفیشل پیج بلاک کر دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق فیس بک انتظامیہ کی جانب سے حالیہ ایران امریکا کشیدگی کی وجہ سے پاکستان اور دنیا بھر کے کئی علماء کرام، مختلف اداروں اور شخصیات کی فیس بک اکاونٹس، آفیشل پیجز، تنظیمی اکاونٹس اور پیجز بند کر دیئے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے فیس بک انتظامیہ پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک انتظامیہ امریکا مخالف اور بالخصوص امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف شائع کی جانے والی پوسٹس پر کارروائی کر رہی ہے تاہم ایران، شہید قاسم سلیمانی، الحشد الشعبی، حزب اللہ، حماس اور دیگر مقاومتی تحریکوں کی حمایت میں لگائے جانے والے مواد پر بھی اکاونٹس اور پیجز کو بند کیا جارہا ہے۔ صارفین کے مطابق فیس بک انتظامیہ امریکی پالیسیز کی مخالفت میں اٹھنے والی آوازوں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اظہار رائے پر اس قسم کی پابندی قابل مذمت ہے۔ ہم فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امتیازی سلوک ترک کرتے ہوئے اور برابری کی بنیاد پر اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرے۔

قارئین سے گزارش ہیں کہ ہماری نئی فیس بک آفیشل پیچ لائک کریں

https://www.facebook.com/ur.hawzahnews

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .